aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rukh-e-darpan"
دھمکا کے بوسے لوں گا رخ رشک ماہ کاچندا وصول ہوتا ہے صاحب دباؤ سے
تب جانوں میں کہ دین محمد کے ہیں حریفجب روز حشر ہو رخ اہل فرنگ سرخ
کربلا میں رخ اصغر کی طرفتیر چلتے نہیں دیکھے جاتے
کاش سوتا ہی رہوں میں کہ نہیں چاہتا دلہر سحر اٹھ کے رخ گبر و مسلماں دیکھوں
میرے اشعار سے مضمون رخ یار کھلابے احادیث نہیں مطلب قرآں نکلا
حجاب ابر رخ مہتاب سے چھلکاوہ اپنے چہرے سے پردے کو جب ہٹانے لگا
پابندئ احکام شریعت ہے وہاں فرضرندوں کو رخ ساقی و ساغر ہوئے مخصوص
اے خال رخ یار تجھے ٹھیک بناتاجا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر
گھر ہمیشہ ترے آئینے کا آباد رہےجس میں جلتا ہے چراغ رخ روشن تیرا
شمع سے چاند سوا چاند سے خورشید سوااور ان سب سے سوا ہے رخ انور تیرا
میری آنکھوں سے مرے یار کا جلوا دیکھوچشم مجنوں سے بہار رخ لیلیٰ دیکھو
تو اپنے پاؤں کی مہندی چھڑا کے دے اے مہرفلک کو چاہئے غازہ رخ قمر کے لئے
بھلا شوقؔ دیکھوں کیوں کر رخ پر شکن کا منظرمرے دانت ہی کہاں ہیں جو میں کھا سکوں چھوارا
رنگ گل شگفتہ ہوں آب رخ چمن ہوں میںشمع حرم چراغ دیر قشقۂ برہمن ہوں میں
آج تک کوئی نہ ارمان ہمارا نکلاکیا کرے کوئی تمہارا رخ زیبا لے کر
کب تک چھپاؤگے رخ زیبا نقاب میںبرق جمال رہ نہیں سکتا حجاب میں
دل سے شوق رخ نکو نہ گیاجھانکنا تاکنا کبھو نہ گیا
چھپ نہیں سکتی چھپانے سے محبت کی نظرپڑ ہی جاتی ہے رخ یار پہ حسرت کی نظر
ٹھہر سکتی ہے کہاں اس رخ تاباں پہ نظردیکھ سکتا ہے اسے آدمی بند آنکھوں سے
گہن سے چاند نکلتا ہے کس طرح دیکھیںنقاب کو رخ روشن سے کھول کھال کے پھینک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books