aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ruu-ba-ruu"
تمہیں جب روبرو دیکھا کریں گےیہ سوچا ہے بہت سوچا کریں گے
ایک آئینہ رو بہ رو ہے ابھیاس کی خوشبو سے گفتگو ہے ابھی
فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر
آگے بڑھوں تو زرد گھٹا میرے روبروپیچھے مڑوں تو گرد سفر میرے سامنے
آئینہ جب بھی رو بہ رو آیااپنا چہرہ چھپا لیا ہم نے
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتےہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
روبرو کر کے کبھی اپنے مہکتے سرخ ہونٹایک دو پل کے لیے گلدان کر دے گا مجھے
ہم نے دیکھا ہے روبرو ان کےآئینہ آئینہ نہیں ہوتا
مصری کرے نبات ترے لب کے روبروکیا کہیے کس قدر ترا شیریں کلام ہے
اس ماجرا کو جا کے کہوں کس کے روبرومیری تو دوڑ ہے گی ترے آستاں تلک
اتنی نہ انتشار کی حدت ہو روبروانساں غم حیات میں جلتا دکھائی دے
اللہ رے بے خودی کہ ہم ان کے ہی رو بہ روبے اختیار انہی کو پکارے چلے گئے
رمضاں میں تو نہ جا رو بہ رو ان کے مائلؔقبل افطار بدل جائے گی نیت تیری
کفر پر مت طعن کر اے شیخ میرے رو بہ رومجھ کو ہے معلوم کیفیت ترے اسلام کی
ہم سے وفا شعار کو بھی تیرے رو بہ روکھانی پڑی وفا کی قسم تیرے شہر میں
روبرو آئینے کے میں ہوں نظر وہ آئےہو بھی سکتا ہے یہ ہونا مگر آسان نہیں
پھر کے نگاہ چار سو ٹھہری اسی کے روبرواس نے تو میری چشم کو قبلہ نما بنا دیا
آئینہ رو بہ رو رکھ اور اپنی چھب دکھاناکیا خود پسندیاں ہیں کیا خود نمائیاں ہیں
کاش اس کے رو بہ رو نہ کریں مجھ کو حشر میںکتنے مرے سوال ہیں جن کا نہیں جواب
میں اپنے روبرو ہوں اور کچھ حیرت زدہ ہوں میںنہ جانے عکس ہوں چہرہ ہوں یا پھر آئنہ ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books