aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaf-dil"
صاف دل ہے تو آ کدورت چھوڑمل ہر اک رنگ بیچ آب کی طرح
صاف دل ہو گر ہے تجھ کوں خواہش ترک ہواآب آئینہ اوپر آتا نہیں ہرگز حباب
دنیا کے ساتھ دین کی بیگار الاماںانسان آدمی نہ ہوا جانور ہوا
دوستوں کے ساتھ دن میں بیٹھ کر ہنستا رہااپنے کمرے میں وہ جا کر خوب رویا رات بھر
آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہو گیاشام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھ
کبھی نہ بدلے دل با صفا کے طور طریقعدو ملا تو اسے بھی سلام کرتے رہے
بہزادؔ صاف صاف میں کہتا ہوں حال دلشرمندۂ کمال مری شاعری نہیں
خیال اس صف مژگاں کا دل میں آئے گاہمارے ملک میں بھرتی سپاہ کی ہوگی
دل صاف ہو کس طرح کہ انصاف نہیں ہےانصاف ہو کس طرح کہ دل صاف نہیں ہے
دل سے تو ہر معاملہ کر کے چلے تھے صاف ہمکہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
صاف دیکھا ہے کہ غنچوں نے لہو تھوکا ہےموسم گل میں الٰہی کوئی دلگیر نہ ہو
جو تو ہو صاف تو کچھ میں بھی صاف تجھ سے کہوںترے ہے دل میں کدورت کہوں تو کس سے کہوں
باقی کی محبت میں دل صاف ہوا اتناجب سر کو جھکاتا ہوں شیشہ نظر آتا ہے
اب تو صاف سنتا ہوں اپنے دل کی ہر دھڑکناور کیا دکھائے گی یہ طویل تنہائی
صاف و شفاف تھی پانی کی طرح نیت دلدیکھنے والوں نے دیکھا اسے گدلا کر کے
مندر بھی صاف ہم نے کئے مسجدیں بھی پاکمشکل یہ ہے کہ دل کی صفائی نہ ہو سکی
لاکھ دنیا خلاف ہو جائےآپ کا دل تو صاف ہو جائے
کافور ہوئی جب سے مرے دل کی سیاہیہر چہرہ مجھے صاف نظر آنے لگا ہے
عجب نہیں ہے کہ دل پر جمی ملی کائیبہت دنوں سے تو یہ حوض صاف بھی نہ ہوا
ہر اشارے پر ہے پھر بھی گردن تسلیم خمجانتا ہوں صاف دھوکے دے رہا ہے دل مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books