aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sabr-o-shukr"
بے تیرے کیا وحشت ہم کو تجھ بن کیسا صبر و سکوںتو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے
کہاں سے لاؤں صبر حضرت ایوب اے ساقیخم آئے گا صراحی آئے گی تب جام آئے گا
صبر و قرار دل مرے جانے کہاں چلے گئےبچھڑے ہوئے نہ پھر ملے ایسے ہوئے جدا کہ بس
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیابرابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا
مانگنے پر کیا نہ دے گا طاقت صبر و سکونجس نے بے مانگے عطا کر دی پریشانی مجھے
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاںاس سے آنکھیں لڑیں تو خواب کہاں
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرحلٹا کے بیٹھوگے صبر و قرار میری طرح
صبر آ جائے اس کی کیا امیدمیں وہی، دل وہی ہے تو ہے وہی
نہ کہو یہ کہ یار جاتا ہےمیرا صبر و قرار جاتا ہے
جانے دے صبر و قرار و ہوش کوتو کہاں اے بے قراری جائے گی
ادا ہوا نہ کبھی مجھ سے ایک سجدۂ شکرمیں کس زباں سے کروں گا شکایتیں تیری
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئیاور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہےکہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
زمانے بھر کی دعائیں مرے لئے تھیں مگرمیں چاہتا ہی نہیں تھا کہ صبر آ جائے
صبر اے دل کہ یہ حالت نہیں دیکھی جاتیٹھہر اے درد کہ اب ضبط کا یارا نہ رہا
لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قراربے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
مانا بری خبر ہے پہ تیری خبر تو ہےصبر و قرار نذر کروں نامہ بر کو میں
میں اپنی ماں کے وسیلے سے زندہ تر ٹھہروںکہ وہ لہو مرے صبر و رضا میں روشن ہے
ہوش و حواس صبر و تواں سب ہی جا چکےکچھ جان لے کہ اب تری باری ہے زندگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books