aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sadiq"
صادق ہوں اپنے قول کا غالبؔ خدا گواہکہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
اب اپنا انتظار رہے گا تمام عمراک شخص تھا جو مجھ سے جدا کر گیا مجھے
مسلسل سوچتے رہتے ہیں تم کوتمہیں جینے کی عادت ہو گئی ہے
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
سو اپنے شہر کے رونق کی خیر مانگنا تممیں اپنے گاؤں سے اک شام لے کے آ رہا ہوں
کچھ اس طرح شریک تری انجمن میں ہوںمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
تمہارا نام کسی اجنبی کے لب پر تھاذرا سی بات تھی دل کو مگر لگی ہے بہت
دل اپنی طلب میں صادق تھا گھبرا کے سوئے مطلوب گیادریا سے یہ موتی نکلا تھا دریا ہی میں جا کر ڈوب گیا
کیا کہوں کیفیت دل کس قدر ٹوٹا ہوں میںاب اگر چاہا گیا تو ریت میں مل جاؤں گا
نہ پوچھ کیسے گزرتی ہے زندگی اے دوستبڑی طویل کہانی ہے پھر کبھی اے دوست
ایک دن اس کو منہ لگایا اوراور سگریٹ چھوڑ دی میں نے
کاٹ آگاہیوں کی فصل مگرذہن میں کچھ نئے سوال اگا
فرصت ہو تو یہ جسم بھی مٹی میں دبا دولو پھر میں زماں اور مکاں سے نکل آیا
اے اشک نہ کر ظلم ذرا دیر ٹھہر جااک شخص ابھی میری نگاہوں میں بسا ہے
جب بھی تری قربت کے کچھ امکاں نظر آئےہم خوش ہوئے اتنے کی پریشاں نظر آئے
مجھ کو تھی محفلوں کی بہت آرزو مگرتنہائیوں کے خوف سے تنہا رہا ہوں میں
میری راتوں سے پرے دور وہ مہتاب سا جسماس کو سوچوں تو مرے خواب بھی جل جاتے ہیں
کون سا درد اتر آیا ہے تحریروں میںسارے الفاظ جنازے کی طرح لگتے ہیں
اب عبادت میں بھی آ جاتے ہو لب پر میرےاتنا پڑھتا ہوں تمہیں ہجر کے لمحوں میں کہ بس
وہ اس نظر کا تصادم وہ ہونٹ کی جنبشتمام کر گیا مجھ کو کلام کرتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books