aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sahn"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
گلابی پاؤں مرے چمپئی بنانے کوکسی نے صحن میں مہندی کی باڑ اگائی ہو
آؤ تو میرے صحن میں ہو جائے روشنیمدت گزر گئی ہے چراغاں کئے ہوئے
برق نے میرا نشیمن نہ جلایا ہو کہیںصحن گلشن میں اجالا ہے خدا خیر کرے
برسوں سے اس میں پھل نہیں آئے تو کیا ہواسایہ تو اب بھی صحن کے کہنہ شجر میں ہے
چھوڑ کر مجھ کو ترے صحن میں جا بیٹھا ہےپڑ گئی جیسے ترے سایۂ دیوار میں جان
باد شام آئے مہک اٹھے مرا صحن ریاضبے مہک جھاڑیوں سے رات کی رانی نکلے
پنچھی سارے پیڑ سے اڑ جائیں گےصحن میں اک خامشی رہ جائے گی
یہ صحن ارض حرم ہے بہ احتیاط قدمبہت قریب خدا ہے ذرا سنبھل کے چلو
شبنم تمہارے صحن میں روئی تمام راتلیکن ہر ایک پھول کا چہرہ نکھر گیا
غول کے غول مرے صحن میں آ بیٹھتے ہیںیہ پرندے مجھے ہجرت نہیں کرنے دیتے
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
تیرا ملنا خوشی کی بات سہیتجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ہم سے کوئی تعلق خاطر تو ہے اسےوہ یار با وفا نہ سہی بے وفا تو ہے
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہدل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books