aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samt"
اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھےاوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا
نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہےکسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے
جس سمت بھی دیکھوں نظر آتا ہے کہ تم ہواے جان جہاں یہ کوئی تم سا ہے کہ تم ہو
یہ الگ بات کہ میں نوح نہیں تھا لیکنمیں نے کشتی کو غلط سمت میں بہنے نہ دیا
ہم جدا ہو گئے آغاز سفر سے پہلےجانے کس سمت ہمیں راہ وفا لے جاتی
جس سمت کی ہوا ہے اسی سمت چل پڑیںجب کچھ نہ ہو سکا تو یہی فیصلہ کیا
ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیںہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا
پھولوں کی تازگی ہی نہیں دیکھنے کی چیزکانٹوں کی سمت بھی تو نگاہیں اٹھا کے دیکھ
ترا دیدار ہو آنکھیں کسی بھی سمت دیکھیںسو ہر چہرے میں اب تیری شباہت چاہئے ہے
پلٹ کے آ گئی خیمے کی سمت پیاس مریپھٹے ہوئے تھے سبھی بادلوں کے مشکیزے
دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کاوہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے
اتنی تو دید عشق کی تاثیر دیکھیےجس سمت دیکھیے تری تصویر دیکھیے
دل میں رکھ زخم نوا راہ میں کام آئے گادشت بے سمت میں اک ہو کا مقام آئے گا
منزل کی سمت کب سے سفر کر رہے ہیں ہملیکن جو فاصلے تھے وہ اب تک نہ کم ہوئے
میں سفر میں ہوں مگر سمت سفر کوئی نہیںکیا میں خود اپنا ہی نقش کف پا ہوں کیا ہوں
اپنی پرواز کو میں سمت بھی خود ہی دوں گاتو مجھے اپنی روایات کا پابند نہ کر
اپنے ہی آپ سے اس طرح ہوئے ہیں رخصتسانس کو چھوڑ دیا جس سمت بھی جانا چاہے
کنوئیں کی سمت بلا لے نہ کوئی خواب مجھےمیں اپنے باپ کا سب سے حسین بیٹا ہوں
ہر سمت فلک بوس پہاڑوں کی قطاریںخسروؔ ہے نہ شیریںؔ ہے نہ تیشہ ہے نہ فرہاد
مے خانے کی سمت نہ دیکھوجانے کون نظر آ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books