aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-e-shahr"
بے تیرے کیا وحشت ہم کو تجھ بن کیسا صبر و سکوںتو ہی اپنا شہر ہے جانی تو ہی اپنا صحرا ہے
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
یہ کہیں عمر گزشتہ تو نہیں تم تو نہیںکوئی پھرتا ہے سر شہر وفا آوارہ
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
لوگ مجھ کو مرے آہنگ سے پہچان گئےکون بدنام رہا شہر سخن میں ایسا
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
حملہ ہے چار سو در و دیوار شہر کاسب جنگلوں کو شہر کے اندر سمیٹ لو
میں ادھ مرا گلاب سر شاخ نیم جاںہاتھوں سے تو نے مجھ کو سنوارا تو میں گیا
قاضی کا نہ ڈر ہے نہ غم محتسب شہرہوشیار نہ ہو کوئی تغافل کے برابر
دل دھڑکتا ہے سر راہ خیالاب یہ آواز جہاں تک پہنچے
کوئی برسا نہ سر کشت وفاکتنے بادل گہر افشاں گزرے
کہاں بھٹکتی پھرے گی اندھیری گلیوں میںہم اک چراغ سر کوچۂ ہوا رکھ آئے
غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔامیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
تنہا کھڑا ہوں میں بھی سر کربلائے عصراور سوچتا ہوں میرے طرفدار کیا ہوئے
اک تعارف تو ضروری ہے سر راہ جنوںدشت والے نئے برباد کو کب جانتے ہیں
یہ منصفان شہر ہیں یہ پاسبان شہران کو بتاؤ نام جو بلوائیوں کے ہیں
امیر شہر کی تھوڑی سی کجروی کے سببغریب شہر نے دیکھے ہیں المیے کتنے
جو شیخ ہے چاہے ہے سر رشتۂ اسلامقائم رہے تسبیح کا اک تار نہ ٹوٹے
زمانے نے مجھ جرعہ کش کو ندانکیا خاک و خشت سر خم کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books