aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarf-e-jaam"
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
جسم کی چوکھٹ پہ خم دل کی جبیں کر دی گئیآسماں کی چیز کیوں صرف زمیں کر دی گئی
کیا خبر ہے ہم سے مہجوروں کی ان کو روز عیدجو گلے مل کر بہم صرف مبارک باد ہیں
صرف سجود کر کے جبین نظر کو میںمعراج دے رہا ہوں ترے سنگ در کو میں
دنیا سے میں نے بھی کوئی رغبت نہیں رکھیاس نے بھی مجھ سے صرف نظر کر لیا تو کیا
جو سایہ دار شجر تھے وہ صرف دار ہوئےدکھائی دیتے نہیں دور دور تک سائے
گردش مینا و جام دیکھیے کب تک رہےہم پہ تقاضائے حرام دیکھیے کب تک رہے
عشق کے درد کا خود عشق کو احساس نہیںکھنچ گیا بادہ سے بھی درد تہ جام بہت
لمحات یاد یار کو صرف دعا نہ کرآتے ہیں زندگی میں یہ عالم کبھی کبھی
گل کھلائے نہ کہیں فتنۂ دوراں کچھ اورآج کل دور مے و جام سے جی ڈرتا ہے
مصلیٰ رکھتے ہیں صہبا و جام رکھتے ہیںفقیر سب کے لیے انتظام رکھتے ہیں
سمجھ میں صاف آ جائے فصاحت اس کو کہتے ہیںاثر ہو سننے والے پر بلاغت اس کو کہتے ہیں
یہ مے خانہ ہے بزم جم نہیں ہےیہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیاساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
جو ذوق ہے کہ ہو دریافت آبروئے شرابتو چشم جام سے اے شیخ دیکھ سوئے شراب
نہ پیمانے کھنکتے ہیں نہ دور جام چلتا ہےنئی دنیا کے رندوں میں خدا کا نام چلتا ہے
کہتے ہوے ساقی سے حیا آتی ہے ورنہہے یوں کہ مجھے درد تہ جام بہت ہے
موسم گل ہے بادل چھائے کھنک رہے ہیں پیمانےکیسی توبہ، توبہ توبہ، توبہ نذر جام کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books