aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarfaraaz"
اس سے کہہ دو کہ مجھے اس سے نہیں ملنا ہےوہ ہے مصروف تو بے کار نہیں ہوں میں بھی
رونق بزم نہیں تھا کوئی تجھ سے پہلےرونق بزم ترے بعد نہیں ہے کوئی
آئنے میں کہیں گم ہو گئی صورت میریمجھ سے ملتی ہی نہیں شکل و شباہت میری
دل جو ٹوٹا ہے تو پھر یاد نہیں ہے کوئیاس خرابے میں اب آباد نہیں ہے کوئی
سرور جاں فزا دیتی ہے آغوش وطن سب کوکہ جیسے بھی ہوں بچے ماں کو پیارے ایک جیسے ہیں
کچھ مہ جبیں لباس کے فیشن کی دوڑ میںپابندیٔ لباس سے آگے نکل گئے
عید پر مسرور ہیں دونوں میاں بیوی بہتاک خریداری سے پہلے اک خریداری کے بعد
پیروں سے باندھ لیتا ہوں پچھلی مسافتیںتنہا کسی سفر پہ نکلتا نہیں ہوں میں
اسی کے خواب تھے سارے اسی کو سونپ دیئےسو وہ بھی جیت گیا اور میں بھی ہارا نہیں
مرے ہم راہ کیوں وہ شخص چلنا چاہتا ہےسفر کے جوش میں کیا آگہی گم ہو گئی ہے
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوںمجھ سے طے ہی نہیں ہوتی ہے مسافت میری
زندہ رہنے کا حق ملے گا اسےجس میں مرنے کا حوصلہ ہوگا
دیر تک جاگتے رہنے کا سبب یاد آیاتم سے بچھڑے تھے کسی موڑ پہ اب یاد آیا
ملتے ہو تو اب تم بھی بہت رہتے ہو خاموشکیا تم کو بھی اب میری خبر ہونے لگی ہے
اب مجھ میں کوئی بات نئی ڈھونڈھنے والواب مجھ میں کوئی بات پرانی بھی نہیں ہے
ہم کسی اور وقت کے ہیں اسیرصبح کے شام کے رہے ہی نہیں
نہ چاند کا نہ ستاروں نہ آفتاب کا ہےسوال اب کے مری جاں ترے جواب کا ہے
اسی سے پوچھو اسے نیند کیوں نہیں آتییہ اس کا کام نہیں ہے تو میرا کام ہے کیا
جو تم کہتے ہو مجھ سے پہلے تم آئے تھے محفل میںتو پھر تم ہی بتاؤ آج کیا کیا ہونے والا ہے
اب جسم کے اندر سے آواز نہیں آتیاب جسم کے اندر وہ رہتا ہی نہیں ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books