aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarkashii"
اسی لیے تو ہے زنداں کو جستجو میریکہ مفلسی کو سکھائی ہے سرکشی میں نے
سرکشی خودکشی پہ ختم ہوئیایک رسی تھی جل گئی شاید
جان یہ سرکشئ جسم ترے بس کی نہیںمیری آغوش میں آ لا یہ مصیبت مجھے دے
بھول جاوے صاحب اقبال اپنی سرکشیاس کو دکھلاوے اگر میری بد اقبالی دماغ
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیااتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے
چار جانب دیکھ کر سچ بولئےآدمی پھرتے ہیں سرکاری بہت
ایک سرمستی و حیرت ہے سراپا تاریکایک سرمستی و حیرت ہے تمام آگاہی
ڈھلتے سورج کی تمازت نے بکھر کر دیکھاسر کشیدہ مرا سایا صف اشجار کے بیچ
کھل رہے ہیں مجھ میں دنیا کے سبھی نایاب پھولاتنی سرکش خاک کو کس ابر نے نم کر دیا
اور بھی گہری ہو جاتی ہے اس کی سرگوشیمجھ سے کسی کی آنکھوں کی جب باتیں کرتا ہے
شام کی شام سے سرگوشی سنی تھی اک باربس تبھی سے تجھے امکان میں رکھا ہوا ہے
وہ سر خوشی دے کہ زندگی کو شباب سے بہرہ یاب کر دےمرے خیالوں میں رنگ بھر دے مرے لہو کو شراب کر دے
غریب شخص کو ملتا نہیں کسی بھی طرحیہ عشق ہو گیا سرکاری نوکری کی طرح
پلکیں ہیں کہ سرگوشی میں خوشبو کا سفر ہےآنکھوں کی خموشی ہے کہ آواز کا چہرہ
ذرا دیکھو یہ سرکش ذرۂ خاکفلک کا چاند بنتا جا رہا ہے
کار زار عشق و سر مستی میں نصرت یاب ہوںوہ جنونی دار تک جانے کو جو بیتاب ہوں
وہ شے کہاں ہے پنہاں اے موج آب حیواںجو وجۂ سر خوشی تھی برسوں کی تشنگی میں
کی ہے سرگوشی سر شام مرے دل نے پھراس لیے ہم نے لپیٹا نہیں بستر اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books