aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarvat husain"
جسے انجام تم سمجھتی ہوابتدا ہے کسی کہانی کی
بجھی روح کی پیاس لیکن سخیمرے ساتھ میرا بدن بھی تو ہے
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
دشت چھوڑا تو کیا ملا ثروتؔگھر بدلنے کے بعد کیا ہوگا
ملنا اور بچھڑ جانا کسی رستے پراک یہی قصہ آدمیوں کے ساتھ رہا
تیری آشفتہ مزاجی اے دلکیا خبر کون نگر لے جائے
سورما جس کے کناروں سے پلٹ آتے ہیںمیں نے کشتی کو اتارا ہے اسی پانی میں
سوچتا ہوں کہ اس سے بچ نکلوںبچ نکلنے کے بعد کیا ہوگا
سایۂ ابر سے پوچھو ثروتؔاپنے ہم راہ اگر لے جائے
مٹی پہ نمودار ہیں پانی کے ذخیرےان میں کوئی عورت سے زیادہ نہیں گہرا
میں کتاب خاک کھولوں تو کھلےکیا نہیں موجود کیا موجود ہے
ثروتؔ تم اپنے لوگوں سے یوں ملتے ہوجیسے ان لوگوں سے ملنا پھر نہیں ہوگا
میں اپنی پیاس کے ہم راہ مشکیزہ اٹھائےکہ ان سیراب لوگوں میں کوئی پیاسا ملے گا
آنکھیں ہیں اور دھول بھرا سناٹا ہےگزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی
میں آگ دیکھتا تھا آگ سے جدا کر کےبلا کا رنگ تھا رنگینیٔ قبا سے ادھر
وہ اک سورج صبح تلک مرے پہلو میںاپنی سب ناراضگیوں کے ساتھ رہا
اپنے لیے تجویز کی شمشیر برہنہاور اس کے لیے شاخ سے اک پھول اتارا
خوش لباسی ہے بڑی چیز مگر کیا کیجےکام اس پل ہے ترے جسم کی عریانی سے
لے آئے گا اک روز گل و برگ بھی ثروتؔباراں کا مسلسل خس و خاشاک پہ ہونا
اسے بھی یاد رکھنا بادبانی ساعتوں میںوہ سیارہ کنار صبح فردا آ ملے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books