aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sazaa"
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوںتم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
مرا ضمیر بہت ہے مجھے سزا کے لیےتو دوست ہے تو نصیحت نہ کر خدا کے لیے
محبت کی سزا ترک محبتمحبت کا یہی انعام بھی ہے
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
یہ تو کہئے اس خطا کی کیا سزامیں جو کہہ دوں آپ پر مرتا ہوں میں
یا تو جو نافہم ہیں وہ بولتے ہیں ان دنوںیا جنہیں خاموش رہنے کی سزا معلوم ہے
تبسم کی سزا کتنی کڑی ہےگلوں کو کھل کے مرجھانا پڑا ہے
اقرار ہے کہ دل سے تمہیں چاہتے ہیں ہمکچھ اس گناہ کی بھی سزا ہے تمہارے پاس
دوستوں سے ملاقات کی شام ہےیہ سزا کاٹ کر اپنے گھر جاؤں گا
مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملیتجھ سے بچھڑ کے زندگی دنیا سے جا ملی
مجھ سے کیا ہو سکا وفا کے سوامجھ کو ملتا بھی کیا سزا کے سوا
کچھ تو اس دل کو سزا دی جائےاس کی تصویر ہٹا دی جائے
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیںاور کیا جرم ہے پتا ہی نہیں
بلاؤں گا نہ ملوں گا نہ خط لکھوں گا تجھےتری خوشی کے لیے خود کو یہ سزا دوں گا
غور سے دیکھتے رہنے کی سزا پائی ہےتیری تصویر ان آنکھوں میں اتر آئی ہے
سو جان سے ہو جاؤں گا راضی میں سزا پرپہلے وہ مجھے اپنا گنہ گار تو کر لے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books