aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "server"
آرزو حسرت اور امید شکایت آنسواک ترا ذکر تھا اور بیچ میں کیا کیا نکلا
شوق ہے تجھ کو زمانہ میں ترا نام رہےاور مجھے ڈر ہے محبت مری بد نام نہ ہو
بے کیف جوانی ہے بے درد زمانہ ہےناکام محبت کا اتنا ہی فسانہ ہے
آغاز محبت سے انجام محبت تک''اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے''
دیکھ یہ جذب محبت کا کرشمہ تو نہیںکل جو تیرے دل میں تھا وہ آج میرے دل میں ہے
تو نے کب عشق میں اچھا برا سوچا سرورؔکیسے ممکن ہے کہ تیرا برا انجام نہ ہو
عاشقی کی خیر ہو سرورؔ کہ اب اس شہر میںوقت وہ آیا ہے بندے بھی خدا ہونے لگے
کم عیاری نے خدا سوز بنایا ایسابت تو سب یاد رہے ایک خدا بھول گئے
بیان قصۂ بے چارگی کیا جائےجو دل کی رہ گئی دل میں اسے کہا جائے
اے سرو گل بدن تو ذرا ٹک چمن میں آجیوں گل شگفتہ ہو کے مری انجمن میں آ
آتے جاتے موسموں کا سلسلہ باقی رہےروز ہم ملتے رہیں اور فاصلہ باقی رہے
دیکھے نہ مجھے کیوں کر از چشم حقارت اووہ سرو جواں یارو من فاختۂ پیرم
ہم دکھائیں گے تماشہ تجھ کو پھر سرو چمندل سے گر سرزد ہمارے نالۂ موزوں ہوا
دل کے آنگن میں اندھیرا ہے بہتچاند بن کر اتر آؤ تو سہی
جاگی کرنیں تو سبزے پر جھلمل آنسو بول اٹھےرات کو تنہائی میں شبنم چپکے چپکے روئی ہے
شہر در شہر بھٹکتے ہی رہے عمر تمامکیا ترے ہاتھ کی ریکھاؤں میں آرام نہیں
میں اپنی ذات میں گم بے خودی میں رہتی ہوںصبا کی طرح کوئی چھیڑے گدگدائے مجھے
بیٹھے بیٹھے یوں ہی تنہائی کے صحراؤں میںدرد کی ریت پہ لکھتے ہیں ترا نام اکثر
دور تک جاگتا ہے سناٹاکون آتا ہے اتنی رات گئے
جھیل میں چاندنی کا عکس جمیلیا تری یاد دل سے گزری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books