aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "seva-e-foras"
تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراقآ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم
فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔدنیا تو عرض حال سے بے آبرو کرے
فرازؔ عشق کی دنیا تو خوبصورت تھییہ کس نے فتنۂ ہجر و وصال رکھا ہے
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگرکوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے
بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اس کی خیر خبرچلو فرازؔ کو اے یار چل کے دیکھتے ہیں
اس سے بڑھ کر کوئی انعام ہنر کیا ہے فرازؔاپنے ہی عہد میں ایک شخص فسانہ بن جائے
فرازؔ تو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیازمانہ صاحب زر اور صرف شاعر تو
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔیہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے
فرازؔ اس طرح زندگی ہے گزاریکہ گویا کوئی حادثہ چھوڑ آئے
کس لئے کم نہیں ہے درد فراقاب تو وہ دھیان سے اتر بھی گئے
کبھی نہ جائے گا عاشق سے دیکھ بھال کا روگپلاؤ لاکھ اسے بد مزہ دوائے فراق
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
سر زمین ہند پر اقوام عالم کے فراقؔقافلے بستے گئے ہندوستاں بنتا گیا
تھی یوں تو شام ہجر مگر پچھلی رات کووہ درد اٹھا فراقؔ کہ میں مسکرا دیا
غالبؔ او میرؔ مصحفیؔہم بھی فراقؔ کم نہیں
بحثیں چھڑی ہوئی ہیں حیات و ممات کیسو بات بن گئی ہے فراقؔ ایک بات کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books