aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaa.ntii"
شانتی کی دکانیں کھولی ہیںفاختائیں کہاں کی بھولی ہیں
تجھے کون جانتا تھا مری دوستی سے پہلےترا حسن کچھ نہیں تھا مری شاعری سے پہلے
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیںمرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں
میں تنہائی کو اپنا ہم سفر کیا مان بیٹھامجھے لگتا ہے میرے ساتھ دنیا چل رہی ہے
میں سخن میں ہوں اس جگہ کہ جہاںسانس لینا بھی شاعری ہے مجھے
اپنے اطوار میں کتنا بڑا شاطر ہوگازندگی تجھ سے کبھی جس نے شکایت نہیں کی
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
بنت حوا ہوں میں یہ مرا جرم ہےاور پھر شاعری تو کڑا جرم ہے
آج کی رات دوالی ہے دیے روشن ہیںآج کی رات یہ لگتا ہے میں سو سکتا ہوں
سنا ہے ایسے بھی ہوتے ہیں لوگ دنیا میںکہ جن سے ملیے تو تنہائی ختم ہوتی ہے
بدلتے وقت نے بدلے مزاج بھی کیسےتری ادا بھی گئی میرا بانکپن بھی گیا
ستم تو یہ ہے کہ ظالم سخن شناس نہیںوہ ایک شخص کہ شاعر بنا گیا مجھ کو
جانکاری کھیل لفظوں کا زباں کا شور ہےجو بہت کم جانتا ہے وہ یہاں شہ زور ہے
یوں ہی آنکھوں میں آ گئے آنسوجائیے آپ کوئی بات نہیں
کیا مصلحت شناس تھا وہ آدمی قتیلؔمجبوریوں کا جس نے وفا نام رکھ دیا
بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیںشاعری بھی کام ہے آتشؔ مرصع ساز کا
جو دکھ رہا اسی کے اندر جو ان دکھا ہے وہ شاعری ہےجو کہہ سکا تھا وہ کہہ چکا ہوں جو رہ گیا ہے وہ شاعری ہے
میں خود بھی یار تجھے بھولنے کے حق میں ہوںمگر جو بیچ میں کمبخت شاعری ہے نا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books