aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shagl-e-dauraa.n"
ہم شاعر حیات ہیں ہم شاعر حیات!دوراںؔ وہ سرخ رنگ کا پرچم تو دو ہمیں
راس آئے تم کو ملک عشق کی آب و ہواعاشقو ہر وقت شغل آہ و زاری چاہیے
خدا گواہ ہے میں شغل بت پرستی میںسوائے عشق کسی کام سے نہیں واقف
فرط غم حوادث دوراں کے باوجودجب بھی ترے دیار سے گزرے مچل گئے
نیرنگیٔ سیاست دوراں تو دیکھیےمنزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے
چھوڑ بھی دیتے محتسب ہم تو یہ شغل مے کشیضد کا سوال ہے تو پھر جا اسی بات پر نہیں
کیجیے کار خیر میں حاجت استخارہ کیاکیجیے شغل مے کشی اس میں کسی کی رائے کیوں
سنتا ہے یہاں کون سمجھتا ہے یہاں کونیہ شغل سخن وقت گزاری کے لیے ہے
شغل مے فرط غم میں کیا کرتےاس میں تھی دخت رز کی رسوائی
ایک نغمہ اک تارا ایک غنچہ ایک جاماے غم دوراں غم دوراں تجھے میرا سلام
ہم ایسے بخت کے مارے کہ شہر میں آ کرلباس گردش دوراں بھی تار تار کیا
شعر گوئی ہے شغل عقل میاںدل کا گویا کوئی کلام نہیں
یہ زخم انا کافی ہے اے یوسف دوراںاس چشم زلیخا کو تو غم ناک نہ کرنا
جی ہے یہ بن لگے نہیں رہتاکچھ تو ہو شغل عاشقی ہی سہی
غم دوراں کو بڑی چیز سمجھ رکھا تھاکام جب تک نہ پڑا تھا غم جاناں سے ہمیں
رات بھر شمع جلاتا ہوں بجھاتا ہوں سراجؔبیٹھے بیٹھے یہی شغل شب تنہائی ہے
رہوں آزاد نہ ہو قید مقامی مالکدل بدلنا ہو مرا شغل دوامی مالک
طاہرہؔ تلخیٔ دوراں کی شراب رنگیںتیری غزلوں میں رچی ہے تجھے معلوم نہیں
غم عزیزوں کا حسینوں کی جدائی دیکھیدیکھیں دکھلائے ابھی گردش دوراں کیا کیا
غم دوراں نے بھی سیکھے غم جاناں کے چلنوہی سوچی ہوئی چالیں وہی بے ساختہ پن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books