aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shast-e-but-e-naavik"
محراب ابروئے بت کافر ادا کو دیکھکعبہ کا شیخ باندھ کے احرام رہ گیا
اب کون پھرے کوئے بت دشمن دیں سےاللہ کے گھر کیوں نہ چلے جائیں یہیں سے
شکوہ سن کر جو مزاج بت بد خو بدلاہم نے بھی ساتھ ہی تقریر کا پہلو بدلا
جان جانی ہے مری اے بت کم سن تجھ پرمر ہی جاؤں گا گلا کاٹ کے اک دن تجھ پر
الفت میں تری اے بت بے مہر و محبتآیا ہمیں اک ہاتھ سے تالی کا بجانا
گلے میں اپنے پہنا ہے جو تو نے اے بت کافرمری تسبیح کو ہے رشک زنار برہمن پر
کیوں اجاڑا زاہدو بتخانۂ آباد کومسجدیں کافی نہ ہوتیں کیا خدا کی یاد کو
میں نہ جانوں کعبہ و بت خانہ و مے خانہ کوںدیکھتا ہوں ہر کہاں دستہ ہے تج مکھ کا صفا
تعریف روز لیتے ہو اپنے غرور کیمجھ کو برہمن بت پندار کر دیا
تو مائل عشاق کشی ہے تو یہاں بھیجینے کی طمع اے بت مغرور کسے ہے
لام نستعلیق کا ہے اس بت خوشخط کی زلفہم تو کافر ہوں اگر بندے نہ ہوں اس لام کے
اگر چلمن کے باہر وہ بت کافر ادا نکلےزبان شیخ سے صل علیٰ صل علیٰ نکلے
سب ہو چکے ہیں اس بت کافر ادا کے ساتھرہ جائیں گے رسول ہی بس اب خدا کے ساتھ
کچھ نہ سوجھا اس بت نازک ادا کو دیکھ کررہ گئے سکتے میں ہم شان خدا کو دیکھ کر
لگائی کس بت مے نوش نے ہے تاک اس پرسبو بہ دوش ہے ساقی جو آبلہ دل کا
گر وہ بت گلنار قبا جلوہ نما ہودیں خرقۂ اسلام کو اہل حرم آتش
دیکھ پچھتائے گا او بت مرے ترسانے سےاٹھ کے کعبے کو چلا جاؤں گا بت خانے سے
تو گوش دل سے سنے اس کو گر بت بے مہرفسانہ طرفہ ہے اور ماجرا ہے زور مرا
تجھی پر کچھ اے بت نہیں منحصرجسے ہم نے پوجا خدا کر دیا
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books