aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "so.uu.n"
تکیہ اگر نصیب ہو زانوئے یار کامیں ایسی نیند سوؤں کہ ثابت ہو مر گیا
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
خبر سن کر مرے مرنے کی وہ بولے رقیبوں سےخدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
سو سو امیدیں بندھتی ہے اک اک نگاہ پرمجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
مانگ لوں تجھ سے تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
ایک دن کہہ لیجیے جو کچھ ہے دل میں آپ کےایک دن سن لیجیے جو کچھ ہمارے دل میں ہے
غم اور ہوتا سن کے گر آتے نہ وہ وسیمؔاچھا ہے میرے حال کی ان کو خبر نہیں
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیاکہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
بات وہ کہئے کہ جس بات کے سو پہلو ہوںکوئی پہلو تو رہے بات بدلنے کے لیے
داستاں ہوں میں اک طویل مگرتو جو سن لے تو مختصر بھی ہوں
تم سن کے کیا کرو گے کہانی غریب کیجو سب کی سن رہا ہے کہیں گے اسی سے ہم
تیار تھے نماز پہ ہم سن کے ذکر حورجلوہ بتوں کا دیکھ کے نیت بدل گئی
شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہےسو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے
اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینیمجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books