aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sochte"
راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہےسر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے
اب سوچتے ہیں لائیں گے تجھ سا کہاں سے ہماٹھنے کو اٹھ تو آئے ترے آستاں سے ہم
جس طرح لوگ خسارے میں بہت سوچتے ہیںآج کل ہم ترے بارے میں بہت سوچتے ہیں
مسلسل سوچتے رہتے ہیں تم کوتمہیں جینے کی عادت ہو گئی ہے
بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہمچپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے
اب ہم بھی سوچتے ہیں کہ بازار گرم ہےاپنا ضمیر بیچ کے دنیا خرید لیں
زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ میاںسوچتے رہیے کہ اس خواب کی تعبیر ہے کیا
سوچنے کی یہ بات ہے راہیؔسوچتے ہی رہے تو کیا ہوگا
اے انقلاب نو تری رفتار دیکھ کرخود ہم بھی سوچتے ہیں کہ اب تک کہاں رہے
پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی راتگزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن
اس قدر ڈوبے گناہ عشق میں تیرے حبیبسوچتے ہیں جائیں گے کس منہ سے توبہ کی طرف
یہ سوچتے ہی رہے اور بہار ختم ہوئیکہاں چمن میں نشیمن بنے کہاں نہ بنے
یہ ہم جو پیٹ سے ہی سوچتے ہیں شام و سحرکبھی تو جائیں گے اس دال بھات سے آگے
اب یہی سوچتے رہتے ہیں بچھڑ کر تجھ سےشاید ایسے نہیں ہوتا اگر ایسا کرتے
کل تھی یہ فکر اسے حال سنائیں کیسےآج یہ سوچتے ہیں اس کو سنا کیوں آئے
یاد آتی ہے اچھی سی کوئی بات سر شامپھر صبح تلک سوچتے رہتے ہیں وہ کیا تھی
یہ جو ماضی کی بات کرتے ہیںسوچتے ہوں گے حال سے آگے
اور پھر محبت میں جی کے مر کے دیکھا ہےلوگ سوچتے ہیں جو ہم نے کر کے دیکھا ہے
پہلے ہر بات پہ ہم سوچتے تھےاب فقط ہاتھ اٹھا دیتے ہیں
جلے مکانوں میں بھوت بیٹھے بڑی متانت سے سوچتے ہیںکہ جنگلوں سے نکل کر آنے کی کیا ضرورت تھی آدمی کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books