aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taa"
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدورکہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
بڑے تاباں بڑے روشن ستارے ٹوٹ جاتے ہیںسحر کی راہ تکنا تا سحر آساں نہیں ہوتا
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھرآنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں
ایک رشتہ جسے میں دے نہ سکا کوئی نامایک رشتہ جسے تا عمر نبھائے رکھا
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
اب تو یہ آرزو ہے کہ وہ زخم کھائیےتا زندگی یہ دل نہ کوئی آرزو کرے
ازل سے تا بہ ابد ایک ہی کہانی ہےاسی سے ہم کو نئی داستاں بنانی ہے
تا قیامت ذکر سے روشن رہے گی یہ زمیںظلمتوں کی شام میں اک روشنی ہے کربلا
صلح جس سے رہی میری تا زندگیاس کا سارے زمانے سے جھگڑا سا تھا
آپ جس رہگزر دل سے کبھی گزرے تھےاس پہ تا عمر کسی کو بھی گزرنے نہ دیا
میں ظفرؔ تا زندگی بکتا رہا پردیس میںاپنی گھر والی کو اک کنگن دلانے کے لیے
ترا شباب رہے ہم رہیں شراب رہےیہ دور عیش کا تا دور آفتاب رہے
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتاحد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
اپنا ہی حال تک نہ کھلا مجھ کو تابہ مرگمیں کون ہوں کہاں سے چلا تھا کہاں گیا
آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تاتجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے
تو سراپا اجر اے زاہد میں سر تا پا گناہباغ جنت تیری خاطر کربلا میرے لیے
کون سی ایسی خوشی ہے جو ملی ہو ایک باراور تا عمر ہمیں جس نے اذیت نہیں دی
دے گیا خوب سزا مجھ کو کوئی کر کے معافسر جھکا ایسے کہ تا عمر اٹھایا نہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books