aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taa.ir-e-shaakh-e-nasheman"
نہ نشیمن ہے نہ ہے شاخ نشیمن باقیلطف جب ہے کہ کرے اب کوئی برباد مجھے
میں ادھ مرا گلاب سر شاخ نیم جاںہاتھوں سے تو نے مجھ کو سنوارا تو میں گیا
اس گلستاں کی یہی ریت ہے اے شاخ گلتو نے جس پھول کو پالا وہ پرایا ہوگا
آج بھی زخم ہی کھلتے ہیں سر شاخ نہالنخل خواہش پہ وہی بے ثمری رہنا تھی
طائر خستہ بال کو دام بھی کنج آشیاںمرغ چمن نورد کو گوشۂ آشیاں بھی دام
یہ کس کی یاد کی بارش میں بھیگتا ہے بدنیہ کیسا پھول سر شاخ جاں کھلا ہوا ہے
ہر خواب شکستہ ہے تعمیر نشیمن کاہر صبح کے ماتھے پر بازار کی گرمی ہے
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
بتا نصیب نشیمن میں کیا دعا مانگوںجو آسماں کی طرف روشنی نظر آئے
کہیں بھی طائر آوارہ ہو مگر طے ہےجدھر کماں ہے ادھر جائے گا کبھی نہ کبھی
طائر عقل کو معذور کہا زاہد نےپر پرواز میں تسبیح کا ڈورا باندھا
ہو ہری شاخ تمنا یا نہ ہوسینچ دینا چشم تر کا کام ہے
شاخ مژگاں پہ مہکنے لگے زخموں کے گلابپچھلے موسم کی ملاقات کی بو زندہ ہے
وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانندمیں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے
شاخ عریاں پر کھلا اک پھول اس انداز سےجس طرح تازہ لہو چمکے نئی تلوار پر
شاخ گل جھوم کے گل زار میں سیدھی جو ہوئیپھر گیا آنکھ میں نقشہ تری انگڑائی کا
کمان شاخ سے گل کس ہدف کو جاتے ہیںنشیب خاک میں جا کر مجھے خیال آیا
وہ شاخ گل پہ رہیں یا کسی کی میت پرچمن کے پھول تو عادی ہیں مسکرانے کے
لیتے ہیں ثمر شاخ ثمرور کو جھکا کرجھکتے ہیں سخی وقت کرم اور زیادہ
ہر شاخ چمن ہے افسردہ ہر پھول کا چہرہ پژمردہآغاز ہی جب ایسا ہے تو پھر انجام بہاراں کیا ہوگا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books