aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tahalne"
خموشی سے مصیبت اور بھی سنگین ہوتی ہےتڑپ اے دل تڑپنے سے ذرا تسکین ہوتی ہے
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میںکہ اکبرؔ نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
دل کی بیتابی نہیں ٹھہرنے دیتی ہے مجھےدن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
ٹہلتے پھر رہے ہیں سارے گھر میںتری خالی جگہ کو بھر رہے ہیں
کب سے ٹہل رہے ہیں گریبان کھول کرخالی گھٹا کو کیا کریں برسات بھی تو ہو
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سےبیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
بہت دور تو کچھ نہیں گھر مراچلے آؤ اک دن ٹہلتے ہوئے
منزلیں پاؤں پکڑتی ہیں ٹھہرنے کے لیےشوق کہتا ہے کہ دو چار قدم اور سہی
نیا بسمل ہوں میں واقف نہیں رسم شہادت سےبتا دے تو ہی اے ظالم تڑپنے کی ادا کیا ہے
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئےعوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتاحد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
اشکوں کے ٹپکنے پر تصدیق ہوئی اس کیبے شک وہ نہیں اٹھتے آنکھوں سے جو گرتے ہیں
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
ہزار طعنے سنے گا خجل نہیں ہوگایہ وہ ہجوم ہے جو مشتعل نہیں ہوگا
دل کی بے تابی ٹھہرنے نہیں دیتی مجھ کودن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
تیرے نام کا تارا جانے کب دکھائی دےاک جھلک کی خاطر ہم رات بھر ٹہلتے ہیں
ابھی سر کا لہو تھمنے نہ پایاادھر سے ایک پتھر اور آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books