aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taimuur"
ہم دنیا سے جب تنگ آیا کرتے ہیںاپنے ساتھ اک شام منایا کرتے ہیں
سفر میں ہوتی ہے پہچان کون کیسا ہےیہ آرزو تھی مرے ساتھ تو سفر کرتا
مری توجہ فقط مرے کام پر رہے گیمیں خود کو ثابت کروں گا دعویٰ نہیں کروں گا
میں نے بخش دی تری کیوں خطا تجھے علم ہےتجھے دی ہے کتنی کڑی سزا تجھے علم ہے
زندگی بھر کی ریاضت مری بیکار گئیاک خیال آیا تھا بدلے میں وہ کیا دیتا ہے
پھر جو کرنے لگا ہے تو وعدہکیا مکرنے کا پھر ارادہ ہے
اتار لفظوں کا اک ذخیرہ غزل کو تازہ خیال دے دےخود اپنی شہرت پہ رشک آئے سخن میں ایسا کمال دے دے
یہ جنگ جیت ہے کس کی یہ ہار کس کی ہےیہ فیصلہ مری ٹوٹی کمان سے ہوگا
تجھے میں اپنا نہیں سمجھتا اسی لیے توزمانے تجھ سے میں کوئی شکوہ نہیں کروں گا
سورج کے اس جانب بسنے والے لوگاکثر ہم کو پاس بلایا کرتے ہیں
زندگی جنگ ہے اعصاب کی اور یہ بھی سنوعشق اعصاب کو مضبوط بنا دیتا ہے
خوشی ضرور تھی تیمورؔ دن نکلنے کیمگر یہ غم بھی سوا تھا کہ رات بیت گئی
مکاں سے ہوگا کبھی لا مکان سے ہوگامرا یہ معرکہ دونوں جہان سے ہوگا
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books