aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tamaashaa-e-ahd-e-rafta"
عہد شباب رفتہ کیا عہد پر فضا تھاجینے کا بھی مزا تھا مرنے کا بھی مزا تھا
تلاشے جا رہے ہیں عہد رفتہزمینوں کی کھدائی ہو رہی ہے
دولت عہد جوانی ہو گئےچند لمحے جو کہانی ہو گئے
شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیںہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے
فریب عہد محبت کی سادگی کی قسموہ جھوٹ بول کہ سچ کو بھی پیار آ جائے
شکست عہد تمنا کی کیا شکایت ہوہمارے خواب ہی ہم سے گریز پا نکلے
اے خوشا عہد عدم فکر سے آزاد تھے ہمایک دن بھی نہ یہاں قید محن سے نکلے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
عہد آغاز تمنا بھی مجھے یاد نہیںمحو حیرت ہوں کہ اتنا بھی مجھے یاد نہیں
چائے کے ایک کپ کا یہی ہے معاوضہیاروں کو عہد رفتہ کے قصے سنائیے
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
مدتوں بعد جو اس راہ سے گزرا ہوں قمرؔعہد رفتہ کو بہت یاد کیا ہے میں نے
ادھر وہ عہد و پیمان وفا کی بات کرتے ہیںادھر مشق ستم بھی ترک فرمایا نہیں جاتا
تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیںتجھے ہر بہانے سے ہم دیکھتے ہیں
وہ تماشا و کھیل ہولی کاسب کے تن رخت کیسری ہے یاد
ترک تعلقات کا کچھ ان کو غم نہیںہم تو شکست عہد وفا سے ملول ہیں
زوال عہد تو شاید مجھے نہ پہچانےمیں اک حوالہ ہوں اور کربلا سے آیا ہوں
دیکھیے عہد وفا اچھا نہیںمرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا
ہیں ان میں بند کسی عہد رستخیز کے عکسیہ میری آنکھیں عجائب گھروں میں رکھ آنا
نکتہ دانان رفتہ کی نہ کہوبات وہ ہے جو ہووے اب کی بات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books