aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taqaddus"
فرشتہ ہے تو تقدس تجھے مبارک ہوہم آدمی ہیں تو عیب و ہنر بھی رکھتے ہیں
تیری معصوم نگاہوں کے تقدس کی قسمسو بھی جاؤں تو ترے خواب جگا دیتے ہیں
آئی وہ رفتہ رفتہ تقدس کی راہ تکپھر یوں ہوا کہ نیت ناصح بگڑ گئی
یہ مے خانہ ہے مے خانہ تقدس اس کا لازم ہےیہاں جو بھی قدم رکھنا ہمیشہ با وضو رکھنا
ترے مکاں کا تقدس عزیز تھا اتنامیں آ رہا ہوں گلی سے پرے اتار کے پاؤں
آپسی رشتوں کی خوشبو کو کوئی نام نہ دواس تقدس کو نہ کاغذ پر اتارا جائے
تری معصوم نگاہوں کے تقدس کے طفیلعشق تہذیب سے آراستہ ہو جاتا ہے
تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوںوہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
کوئی نام و نشاں پوچھے تو اے قاصد بتا دیناتخلص داغؔ ہے وہ عاشقوں کے دل میں رہتے ہیں
اک تجسس دل میں ہے یہ کیا ہوا کیسے ہواجو کبھی اپنا نہ تھا وہ غیر کا کیسے ہوا
اظہار پہ بھاری ہے خموشی کا تکلمحرفوں کی زباں اور ہے آنکھوں کی زباں اور
کبھی دنیا کے اندر کچھ نظر آتا نہیں مجھ کوکبھی اپنے ہی اندر ایک دنیا دیکھ لیتی ہوں
صرف اس تکبر میں اس نے مجھ کو جیتا تھاذکر ہو نہ اس کا بھی کل کو نارساؤں میں
چراغ جلتے ہیں باد صبا مہکتی ہےتمہارے حسن تکلم سے کیا نہیں ہوتا
دماغ ان کے تجسس میں جسم گھر میں رہامیں اپنے گھر ہی میں رہتے ہوئے سفر میں رہا
تو روز جس کے تجسس میں آ رہا ہے یہاںہزار بار بتایا ہے وہ نہیں ہوں میں
اپنے انداز تکلم کو بدل دے ورنہمیرا لہجہ بھی ترے ساتھ بدل سکتا ہے
مجھ کو سادات کی نسبت کے سبب میرے خداعاجزی دینا تکبر کی ادا مت دینا
اندھیرے میں تجسس کا تقاضا چھوڑ جانا ہےکسی دن خامشی میں خود کو تنہا چھوڑ جانا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books