aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taras"
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
بستی میں اپنی ہندو مسلماں جو بس گئےانساں کی شکل دیکھنے کو ہم ترس گئے
قاصد پیام شوق کو دینا بہت نہ طولکہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
سننے والے رو دئیے سن کر مریض غم کا حالدیکھنے والے ترس کھا کر دعا دینے لگے
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
کیسا انساں ترس رہا ہے جینے کوکیسے ساحل پر اک مچھلی زندہ ہے
وہ صورت دیکھ کر اپنی یہ صورت ہی نہیں رہتیترس آئے تو کیا آئے اسے میری مصیبت پر
گمنام ایک لاش کفن کو ترس گئیکاغذ تمام شہر کے اخبار بن گئے
کوئی تو آ کے رلا دے کہ ہنس رہا ہوں میںبہت دنوں سے خوشی کو ترس رہا ہوں میں
بہتی رہی ندی مرے گھر کے قریب سےپانی کو دیکھنے کے لیے میں ترس گیا
یوں ترس کھا کے نہ پوچھو احوالتیر سینے پہ لگا ہو جیسے
میں ترے واسطے آئینہ تھااپنی صورت کو ترس اب کیا ہے
ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریبآپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں
دیکھتا ہوں تو نہیں رحم کے قابل کوئیسوچتا ہوں تو ہزاروں ترس آتا ہے
ترس رہی تھیں یہ آنکھیں کسی کی صورت کوسو ہم بھی دشت میں آب رواں اٹھا لائے
کہاں ملے گی بھلا اس ستم گری کی مثالترس بھی کھاتا ہے مجھ پر تباہ کر کے مجھے
تجھے پتہ تھا میں تیرے بغیر کچھ بھی نہیںذرا ترس بھی نہ آیا تجھے بچھڑتے ہوئے
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرحزلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books