aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tauq"
اک موج خون خلق تھی کس کی جبیں پہ تھیاک طوق فرد جرم تھا کس کے گلے میں تھا
اے جنوں تو ہی چھڑائے تو چھٹوں اس قید سےطوق گردن بن گئی ہے میری دانائی مجھے
طوق بدن اتار کے پھینکا زمیں سے دوردنیا کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمتہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت
سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولوابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
آنکھ سے آنکھ ملانا تو سخن مت کرناٹوک دینے سے کہانی کا مزا جاتا ہے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہیتو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
ٹک دیکھ لیں چمن کو چلو لالہ زار تککیا جانے پھر جئیں نہ جئیں ہم بہار تک
نارسائی نے عجب طور سکھائے ہیں عطاؔیعنی بھولے بھی نہیں تم کو پکارا بھی نہیں
عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیںکہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق
بے بلائے ہوئے جانا مجھے منظور نہیںان کا وہ طور نہیں میرا یہ دستور نہیں
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
ساقی مرے بھی دل کی طرف ٹک نگاہ کرلب تشنہ تیری بزم میں یہ جام رہ گیا
یوں خاک میں ملا کے نہ ارمان جائیےغصے کو تھوک دیجئے اور مان جائیے
ہم طور عشق سے تو واقف نہیں ہیں لیکنسینے میں جیسے کوئی دل کو ملا کرے ہے
میں کن آنکھوں سے یہ دیکھوں کہ سایہ ساتھ ہو تیرےمجھے چلنے دے آگے یا ٹک اس کو پیشتر لے جا
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books