aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "turbat"
سچ ہے احسان کا بھی بوجھ بہت ہوتا ہےچار پھولوں سے دبی جاتی ہے تربت میری
پھول کیا ڈالوگے تربت پر مریخاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی
بعد مرنے کے بھی چھوڑی نہ رفاقت میریمیری تربت سے لگی بیٹھی ہے حسرت میری
ان سے اظہار محبت جو کوئی کرتا ہےدور سے اس کو دکھا دیتے ہیں تربت میری
درد کی بات کسی ہنستی ہوئی محفل میںجیسے کہہ دے کسی تربت پہ لطیفہ کوئی
گرد اڑی عاشق کی تربت سے تو جھنجھلا کر کہاواہ سر چڑھنے لگی پاؤں کی ٹھکرائی ہوئی
اے مصحفیؔ تربت کا مری نام نہ لیناگر پوچھے تو کہیو کہ ہے درگاہ کسی کی
نہ اس کے دامن سے میں ہی الجھا نہ میرے دامن سے یہ ہی اٹکیہوا سے میرا بگاڑ کیا ہے جو شمع تربت بجھا رہی ہے
ایک دن وہ تھا کہ گلشن میں بسر ہوتی تھیآج دو پھول کو محتاج ہے تربت میری
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہےیہ سب کچھ ہوا ہم اکیلے رہے
جسم نے روح رواں سے یہ کہا تربت میںاب مجھے چھوڑ کے تنہا تو کہاں جاتی ہے
گر اور بھی مری تربت پہ یار ٹھہرے گاتو زیر خاک نہ یہ بے قرار ٹھہرے گا
مرے لاشہ کو کاندھا دے کے بولےچلو تربت میں اب تم کو سلائیں
شہر میں اپنے یہ لیلیٰ نے منادی کر دیکوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
چاہیئے کیا تمہیں تحفے میں بتا دو ورنہہم تو بازار کے بازار اٹھا لائیں گے
محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھادریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا
عجیب طرفہ تماشا ہے میرے عہد کے لوگسوال کرنے سے پہلے جواب مانگتے ہیں
تراب پائے حسینان لکھنؤ ہے یہیہ خاکسار ہے اخترؔ کو نقش پا کہیے
یوں محبت سے نہ ہم خانہ بدوشوں کو بلااتنے سادہ ہیں کہ گھر بار اٹھا لائیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books