aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ummatii"
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
تم مرے کمرے کے اندر جھانکنے آئے ہو کیوںسو رہا ہوں چین سے ہوں ٹھیک ہے سب ٹھیک ہے
گلوں سے بھی نہ ہوا جو مرا پتا دیتےصبا اڑاتی پھری خاک آشیانے کی
ساقی گھٹا ہے صحن چمن ہے بہار ہےاب کار خیر میں تجھے کیا انتظار ہے
ہزار راستے بدلے ہزار سوانگ رچےمگر ہے رقص میں سر پر اک آسمان وہی
اللہ رے صنم یہ تری خود نمائیاںاس حسن چند روزہ پہ اتنا غرور ہو
زندگی کی ہنسی اڑاتی ہوئیخواہش مرگ سر اٹھاتی ہوئی
اللہ اللہ خصوصیت ذات حسنینساری امت کے ہیں پوتوں سے نواسے بڑھ کر
باد بہار میں سب آتش جنون کی ہےہر سال آوتی ہے گرمی میں فصل ہولی
کفر سے یہ جو منور مری پیشانی ہےظاہر اس سے بھی مرا جذبۂ ایمانی ہے
مصیبت کے دنوں میں ماں ہمیشہ ساتھ رہتی ہےپیمبر کیا پریشانی میں امت چھوڑ سکتا ہے
انہیں یہ فکر کہ دل کو کہاں چھپا رکھیںہمیں یہ شوق کہ دل کا خسارہ کیونکر ہو
ہم بھی اسلمؔ اسی گمان میں ہیںہم نے بھی کوئی زندگی جی تھی
ہرچند کہ عاصی ہوں پہ امت میں ہوں اس کیجس کا ہے قدم عرش معلیٰ سے بھی بالا
جہاں پہ جھوٹ ہے نفرت ہے بے ایمانی ہےوہیں پہ زندگی بھر زندگی بتانی ہے
ہم ترا نزع تلک جور سہے جاتے ہیںیاد آئیں گے بہت اتنا کہے جاتے ہیں
ہوائیں شہر کی آلودۂ کثافت ہیںیہ صاف ستھرا پن اور یہ نفاستیں جھوٹی
تمہارے درد سے جاگے تو ان کی قدر کھلیوگرنہ پہلے بھی اپنے تھے جسم و جان وہی
کبھی تو بیٹھ کے یاروں کے ساتھ چائے پیکبھی تو بیٹھ کے فرصت سے دن گزارا کر
نمی اتر گئی دھرتی میں تہہ بہ تہہ اسلمؔبہار اشک نئی رت کی ابتدا میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books