aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ummiid-e-visaal-e-ma.asuuq"
یہ گم ہوئے ہیں خیال وصال جاناں میںکہ گھر میں پھرتے ہیں ہم اپنی جستجو کرتے
بعد شب وصال نہ دیکھوں میں داغ ہجریارب چراغ عمر بجھا دے ہوائے صبح
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
بد قسمتوں کو گر ہو میسر شب وصالسورج غروب ہوتے ہی ظاہر ہو نور صبح
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
پس وصال بھی ہے مستی وصال وہیبہار ختم ہوئی میں نہ ہوشیار ہوا
زاہد امید رحمت حق اور ہجو مئےپہلے شراب پی کے گناہگار بھی تو ہو
میں تری راہ طلب میں بہ تمنائے وصالمحو ایسا ہوں کہ مٹنے کا بھی کچھ دھیان نہیں
آس کیا اب تو امید ناامیدی بھی نہیںکون دے مجھ کو تسلی کون بہلائے مجھے
آرزوئے وصال تیرے لئےدل نہیں ہارا جان ہاری ہے
شب وصال ہے گل کر دو ان چراغوں کوخوشی کی بزم میں کیا کام جلنے والوں کا
دل لے گیا ہے مجھ کوں دے امید دل دہیظالم کبھی تو لائے گا میرا لیا ہوا
خواب شرمندۂ وصال ہواہجر میں نیند آ گئی تھی مجھے
وصال یار سے دونا ہوا عشقمرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
دو الگ لفظ نہیں ہجر و وصالایک میں ایک کی گویائی ہے
وصال یار کی خواہش میں اکثرچراغ شام سے پہلے جلا ہوں
شب وصال لگایا جو ان کو سینے سےتو ہنس کے بولے الگ بیٹھیے قرینے سے
ناکامیٔ وصال کا پیغام ہے مجھےشیریں کا ذکر بھی نہ کرو کوہ کن کے ساتھ
اک رات دل جلوں کو یہ عیش وصال دےپھر چاہے آسمان جہنم میں ڈال دے
کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر و وصالابھی تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books