aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "unke"
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہاور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
نازکی اس کے لب کی کیا کہئےپنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
تیرے آنے کی کیا امید مگرکیسے کہہ دوں کہ انتظار نہیں
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کل
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماںہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کوپر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books