aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vash"
آتا ہے جی میں ساقئ مہ وش پہ بار بارلب چوم لوں ترا لب پیمانہ چھوڑ کر
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنابن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
ہو چمن کے پھولوں کا یا کسی پری وش کاحسن کے سنورنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہوصل سے انتظار اچھا تھا
وصل کا دن اور اتنا مختصردن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہےوہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
ہم تم میں کل دوری بھی ہو سکتی ہےوجہ کوئی مجبوری بھی ہو سکتی ہے
وصل میں رنگ اڑ گیا میراکیا جدائی کو منہ دکھاؤں گا
وصل ہو یا فراق ہو اکبرؔجاگنا رات بھر مصیبت ہے
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
اس قدر تھا کھٹملوں کا چارپائی میں ہجوموصل کا دل سے مرے ارمان رخصت ہو گیا
بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گیلوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے
درد دل کتنا پسند آیا اسےمیں نے جب کی آہ اس نے واہ کی
کس سے اب آرزوئے وصل کریںاس خرابے میں کوئی مرد کہاں
ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکاراک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے
اس ہجر پہ تہمت کہ جسے وصل کی ضد ہواس درد پہ لعنت کی جو اشعار میں آ جائے
مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیںمگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books