aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vidaa"
وداع کرتی ہے روزانہ زندگی مجھ کومیں روز موت کے منجدھار سے نکلتا ہوں
ہم روز وداع ان سے ہنس ہنس کے ہوئے رخصترونا تھا بہت ہم کو روتے بھی تو کیا ہوتا
عمر بھر کا ساتھ مٹی میں ملاہم چلے اے جسم بے جاں الودع
کس دل سے کروں وداع تجھ کوٹوٹا جو ستارہ بجھ گیا ہے
پیہم سجود پائے صنم پر دم وداعمومنؔ خدا کو بھول گئے اضطراب میں
وداع و وصل میں ہیں لذتیں جداگانہہزار بار تو جا صد ہزار بار آ جا
شام وداع تھی مگر اس رنگ باز نےپاؤں پہ ہونٹ رکھ دیے جانے نہیں دیا
امنڈ کے آنکھ سے اک بار بہہ چلے آنسوہنسی ہنسی میں جو ذکر وداع یار آیا
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امیدمگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
تیری مجبوریاں درست مگرتو نے وعدہ کیا تھا یاد تو کر
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
کوئی اشارہ دلاسا نہ کوئی وعدہ مگرجب آئی شام ترا انتظار کرنے لگے
اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھیرخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کاجب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیںکس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا
پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیاپھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا
رات ہے چاند ہے ستارے ہیںبے سہاروں کے سو سہارے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books