aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaksaa.n"
ان میں کیا فرق ہے اب اس کا بھی احساس نہیںدرد اور دل کا ذرا دیکھیے یکساں ہونا
ہے اس انجمن میں یکساں عدم و وجود میراکہ جو میں یہاں نہ ہوتا یہی کاروبار ہوتا
وہی ساقی وہی ساغر وہی شیشہ وہی بادہمگر لازم نہیں ہر ایک پر یکساں اثر ہونا
یکساں ہیں فراق وصل دونوںیہ مرحلے ایک سے کڑے ہیں
مجھ کو نہ سنا خضر و سکندر کے فسانےمیرے لیے یکساں ہے فنا ہو کہ بقا ہو
ہر اک انسان کے اعمال بھی یکساں نہیں ہوتےکوئی گھر توڑ دیتا ہے کوئی تعمیر کرتا ہے
یکساں کبھی کسی کی نہ گزری زمانے میںیادش بخیر بیٹھے تھے کل آشیانے میں
زمانہ کا چلن یکساں نہیں کچھکہیں کچھ ہے کہیں کچھ ہے کہیں کچھ
پوچھنے والوں کو کیا کہیے کہ دھوکے میں نہیںکفر و اسلام حقیقت میں ہیں یکساں ہم کو
مجھ سے بھی راہگیر سے بھی راہ یار کویکساں ہے دونوں پاؤں تلے خیر و شر کی راہ
بات جب ہے کہ ہر اک پھول کو یکساں سمجھوسب کا آمیزہ وہی آب وہی گل بھی وہی
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیںمجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امیدمگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
آرزو ہے کہ تو یہاں آئےاور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافلمجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر
اسی لئے تو یہاں اب بھی اجنبی ہوں میںتمام لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books