aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaahid"
عاشقی سے ملے گا اے زاہدبندگی سے خدا نہیں ملتا
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوںکیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
خدا کے واسطے زاہد اٹھا پردہ نہ کعبہ کاکہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
زاہد نے مرا حاصل ایماں نہیں دیکھارخ پر تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا
رہنے دے اپنی بندگی زاہدبے محبت خدا نہیں ملتا
خدا سے لے لیا جنت کا وعدہیہ زاہد تو بڑے ہی گھاگ نکلے
محبت عام سا اک واقعہ تھاہمارے ساتھ پیش آنے سے پہلے
عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوںاک سچ کے تحفظ کے لیے سب سے لڑی ہوں
الفاظ نہ آواز نہ ہم راز نہ دم سازیہ کیسے دوراہے پہ میں خاموش کھڑی ہوں
گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہدیہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے
تم چلو اس کے ساتھ یا نہ چلوپاؤں رکتے نہیں زمانے کے
تمام عمر خوشی کی تلاش میں گزریتمام عمر ترستے رہے خوشی کے لیے
پی کر دو گھونٹ دیکھ زاہدکیا تجھ سے کہوں شراب کیا ہے
حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرتزاہد ترے عرفان سے کچھ بھول ہوئی ہے
ملا نہ گھر سے نکل کر بھی چین اے زاہدؔکھلی فضا میں وہی زہر تھا جو گھر میں تھا
تیری قسمت ہی میں زاہد مئے نہیںشکر تو مجبوریوں کا نام ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books