aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaahir"
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
آہ یہ مہکی ہوئی شامیں یہ لوگوں کے ہجومدل کو کچھ بیتی ہوئی تنہائیاں یاد آ گئیں
ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئیہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
میں دے رہا ہوں تجھے خود سے اختلاف کا حقیہ اختلاف کا حق ہے مخالفت کا نہیں
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
احباب کا شکوہ کیا کیجئے خود ظاہر و باطن ایک نہیںلب اوپر اوپر ہنستے ہیں دل اندر اندر روتا ہے
شرکت گناہ میں بھی رہے کچھ ثواب کیتوبہ کے ساتھ توڑیئے بوتل شراب کی
مری بے بسی مجھ پہ ظاہر ہے لیکنتمہاری تمنا تمہاری تمنا
میں کسی اور زمانے کے لیے ہوں شایداس زمانے میں ہے مشکل مرا ظاہر ہونا
اس ستم گر کی حقیقت ہم پہ ظاہر ہو گئیختم خوش فہمی کی منزل کا سفر بھی ہو گیا
غالبؔ نہ کر حضور میں تو بار بار عرضظاہر ہے تیرا حال سب ان پر کہے بغیر
سمجھیں گے نہ اغیار کو اغیار کہاں تککب تک وہ محبت کو محبت نہ کہیں گے
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگرکوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے
یہ الگ بات کہ وہ دل سے کسی اور کا تھابات تو اس نے ہماری بھی بظاہر رکھی
چاہت کا جب مزا ہے کہ وہ بھی ہوں بے قراردونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی
وہ شخص جس کو دل و جاں سے بڑھ کے چاہا تھابچھڑ گیا تو بظاہر کوئی ملال نہیں
اظہار خموشی میں ہے سو طرح کی فریادظاہر کا یہ پردہ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
اس کے کمرے سے اٹھا لایا ہوں یادیں اپنیخود پڑا رہ گیا لیکن کسی الماری میں
محبت اس لیے ظاہر نہیں کیکہ تم کو اعتبار آئے نہ آئے
اچھی مثال بنتیں ظاہر اگر وہ ہوتیںان نیکیوں کو ہم تو دریا میں ڈال آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books