aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabaan-e-khanjar-e-qaatil"
کیوں شریک غم بناتے ہو کسی کو اے قتیلؔاپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھاؤ چپ رہو
ترک وفا کے بعد یہ اس کی ادا قتیلؔمجھ کو ستائے کوئی تو اس کو برا لگے
قریب ہے یار روز محشر چھپے گا کشتوں کا قتل کیوں کرجو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
برا کیا ہے باندھو اگر تیغ و خنجرمگر پہلے اپنی کمر دیکھ لینا
بناتے ہیں ہزاروں زخم خنداں خنجر غم سےدل ناشاد کو ہم اس طرح پر شاد کرتے ہیں
زیر خنجر میں تڑپتا ہوں فقط اس واسطےخون میرا اڑ کے دامن گیر ہو جلاد کا
ہوں تشنہ کام دشت شہادت زبس کہ میںگرتا ہوں آب خنجر و شمشیر دیکھ کر
آئی کیا جی میں تیغ قاتل کےکہ جدا ہو گئی گلے مل کے
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائیہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
مری نگاہ رہے صرف روئے قاتل پرگلوں پہ خنجر بے آبدار چلتا رہے
تیر قاتل کو کلیجے سے لگا رکھا ہےہم تو دشمن کو بھی آرام دیے جاتے ہیں
جو زمیں کوچۂ قاتل میں نکلتی ہے نئیوقف وہ بہر مزار شہدا ہوتی ہے
حضرت داغؔ ہے یہ کوچۂ قاتل اٹھئےجس جگہ بیٹھتے ہیں آپ تو جم جاتے ہیں
سچ کہا زاہد یہ تو نے زہر قاتل ہے شرابہم بھی کہتے تھے یہی جب تک بہار آئی نہ تھی
نظارۂ قاتل نے کیا محو یہ ہم کوگردن پہ چمکتی ہوئی شمشیر نہ سوجھی
کوئے قاتل میں بسے گی نئی دنیا اک اورروز ہوتا ہے نیا شہر خموشاں آباد
خار کو تو زبان گل بخشیگل کو لیکن زبان خار ہی دی
جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبسان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
یہاں تو داغ خوں دامن سے دھویا تو نے اے قاتلوہاں اک دن کھلے گا گل ہماری بے گناہی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books