aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zail"
کبھی ان کا نہیں آنا خبر کے ذیل میں تھامگر اب ان کا آنا ہی تماشا ہو گیا ہے
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
آپ کی کون سی بڑھی عزتمیں اگر بزم میں ذلیل ہوا
نیند کو لوگ موت کہتے ہیںخواب کا نام زندگی بھی ہے
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
دنیا مرے پڑوس میں آباد ہے مگرمیری دعا سلام نہیں اس ذلیل سے
ہمیشہ غیر کی عزت تری محفل میں ہوتی ہےترے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیااتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے
میرے بغل میں رہ کے مجھی کو کیا ذلیلنفرت سی ہو گئی دل خانہ خراب سے
رقیب دونوں جہاں میں ذلیل کیوں ہوتاکسی کے بیچ میں کمبخت اگر نہیں آتا
اب مجھ ضعیف و زار کو مت کچھ کہا کروجاتی نہیں ہے مجھ سے کسو کی اٹھائی بات
عجیب خواب تھا آنکھوں میں نیند چھوڑ گیاکہ نیند گزری ہے مجھ کو ذلیل کرتے ہوئے
عزیز اگر نہیں رکھتا نہ رکھ ذلیل ہی رکھمگر نکال نہ تو اپنی انجمن سے مجھے
آپ کو خون کے آنسو ہی رلانا ہوگاحال دل کہنے کو ہم اپنا اگر بیٹھ گئے
ہوئے ذلیل تو عزت کی جستجو کیا ہےکیا جو عشق تو پھر پاس آبرو کیا ہے
ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسندگستاخی فرشتہ ہماری جناب میں
لوگ تجھ کو حقیر سمجھیں گےحد سے زائد بھی انکسار نہ کر
جنگ میں قتل سپاہی ہوں گےسرخ رو ظل الٰہی ہوں گے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books