aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zambuurii"
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
عاشقی میں بہت ضروری ہےبے وفائی کبھی کبھی کرنا
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہےان کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہےکسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے
ہزار رنگ میں ممکن ہے درد کا اظہارترے فراق میں مرنا ہی کیا ضروری ہے
اصولوں پر جہاں آنچ آئے ٹکرانا ضروری ہےجو زندہ ہو تو پھر زندہ نظر آنا ضروری ہے
جان تنہا پہ گزر جائیں ہزاروں صدمےآنکھ سے اشک رواں ہوں یہ ضروری تو نہیں
ضروری چیز ہے اک تجربہ بھی زندگانی میںتجھے یہ ڈگریاں بوڑھوں کا ہم سن کر نہیں سکتیں
عشق میں یہ مجبوری تو ہو جاتی ہےدنیا غیر ضروری تو ہو جاتی ہے
ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری ہے مگرسب کی تابندہ سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
میرے نالوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیںہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
ترا نظام ہے سل دے زبان شاعر کویہ احتیاط ضروری ہے اس بحر کے لیے
شجاعؔ موت سے پہلے ضرور جی لینایہ کام بھول نہ جانا بڑا ضروری ہے
یہ ہنر بھی بڑا ضروری ہےکتنا جھک کر کسے سلام کرو
زندگی تو نے تو سچ ہے کہ وفا ہم سے نہ کیہم مگر خود تجھے ٹھکرائیں ضروری تو نہیں
پی لیا کرتے ہیں جینے کی تمنا میں کبھیلڑکھڑانا بھی ضروری ہے سنبھلنے کے لیے
جس کو خوش رہنے کے سامان میسر سب ہوںاس کو خوش رہنا بھی آئے یہ ضروری تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books