aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zarde"
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سےپرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے
سرخی شفق کی زرد ہو گالوں کے سامنےپانی بھرے گھٹا ترے بالوں کے سامنے
فقط مال و زر دیوار و در اچھا نہیں لگتاجہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
منہ پر نقاب زرد ہر اک زلف پر گلالہولی کی شام ہی تو سحر ہے بسنت کی
تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوااڑنے سے پیشتر بھی مرا رنگ زرد تھا
سوکھ گئی جب آنکھوں میں پیار کی نیلی جھیل قتیلؔتیرے درد کا زرد سمندر کاہے شور مچائے گا
ہوں اس کوچے کے ہر ذرے سے آگاہادھر سے مدتوں آیا گیا ہوں
سبز پیڑوں کو پتہ تک نہیں چلتا شایدزرد پتے بھرے منظر سے نکل جاتے ہیں
شفق سے ہیں در و دیوار زرد شام و سحرہوا ہے لکھنؤ اس رہ گزر میں پیلی بھیت
میرؔ جی زرد ہوتے جاتے ہوکیا کہیں تم نے بھی کیا ہے عشق
وقت رخصت تری آنکھوں کا وہ جھک سا جانااک مسافر کے لیے زاد سفر ہے اے دوست
چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبلیہاں کی زندگی پابندئ رسم فغاں تک ہے
ذرے ذرے میں مہک پیار کی ڈالی جائےبو تعصب کی ہر اک دل سے نکالی جائے
میرے دل و دماغ پہ چھائے ہوئے ہو تمذرے کو آفتاب بنائے ہوئے ہو تم
زرد پتے میں کوئی نقطۂ سبزاپنے ہونے کا پتا کافی ہے
رنگ جن کا سبز ہے وہ کب گریں گے پیڑ سےدھوپ کی رت زرد پتے ہی اڑا لے جائے گی
بعد فنا بھی ہے مرض عشق کا اثردیکھو کہ رنگ زرد ہے میرے غبار کا
چاہ کا دعویٰ سب کرتے ہیں مانیں کیوں کر بے آثاراشک کی سرخی منہ کی زردی عشق کی کچھ تو علامت ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books