aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zarf-e-nigaah"
دونوں ہوں کیسے ایک جا مہدیؔ سرور و سوز دلبرق نگاہ ناز نے گر کے بتا دیا کہ یوں
رسوا اگر نہ کرنا تھا عالم میں یوں مجھےایسی نگاہ ناز سے دیکھا تھا کیوں مجھے
مجھ سے دریا نوش کو ساقی پلاتا ہے شرابدیکھتا ہوں میں بھی ظرف شیشہ و پیمانہ آج
گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پردیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
چھلک نہ جاؤں کہیں میں وجود سے اپنےہنر دیا ہے تو پھر ظرف کبریائی دے
ظرف وضو ہے جام ہے اک خم ہے اک سبواک بوریا ہے میں ہوں مری خانقاہ ہے
محو یوں ہو گئے الفاظ دعا وقت دعاہاتھ سے ظرف طلب چھوٹ گیا ہو جیسے
دیار عشق ہے یہ ظرف دل کی جانچ ہوتی ہےیہاں پوشاک سے اندازہ انساں کا نہیں ہوتا
ہر طرف ظرف وضو بھرتے ہیں زاہد ہوئی صبحساتھ اٹھ ہم بھی صراحی میں مئے ناب کریں
آپ ہی مرکز نگاہ رہےجانے کو چار سو نگاہ گئی
جذب نگاہ شعبدہ گر دیکھتے رہےدنیا انہیں کی تھی وہ جدھر دیکھے رہے
اب لوگ اپنے آپ کو پہچانتے نہیںپیش نگاہ جیسے کوئی آئینہ نہ ہو
میں دیکھتا ہوں آپ کو حد نگاہ تکلیکن مری نگاہ کا کیا اعتبار ہے
یہی زمانۂ حاضر کی کائنات ہے کیادماغ روشن و دل تیرہ و نگہ بیباک
ہر سینہ آہ ہے ترے پیکاں کا منتظرہو انتخاب اے نگہ یار دیکھ کر
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہےحد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
بچ گیا تیر نگاہ یار سےواقعی آئینہ ہے فولاد کا
حد نگاہ دیکھیے بننے کو غم گساراس کو بھی چپ کرائیے جو رو نہیں رہا
اک ذرا تیغ نگہ کو جو اشارا ہو جائےآپ کا نام ہو اور کام ہمارا ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books