aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zeb-e-badan"
رکھ دیا خلق نے نام اس کا قیامت اے زیبؔکوئی فتنہ جو زمانے سے اٹھایا نہ گیا
گھسیٹتے ہوئے خود کو پھرو گے زیبؔ کہاںچلو کہ خاک کو دے آئیں یہ بدن اس کا
اڑا کے خاک بہت میں نے دیکھ لی اے زیبؔوہاں تلک تو کوئی راستہ نہیں جاتا
زیبؔ اب زد میں جو آ جائے وہ دل ہو کہ نگاہاس کی رفتار ہے چلتے ہوئے جادو کی طرح
میں تشنہ تھا مجھے سر چشمۂ سراب دیاتھکے بدن کو مرے پتھروں میں داب دیا
پھر ایک نقش کا نیرنگ زیبؔ بکھرے گامرے غبار کو پھر اس نے پیچ و تاب دیا
یہ تو سچ ہے کہ ہم تجھے پا نہ سکے تری یاد بھی جی سے بھلا نہ سکےترا داغ ہے دل میں چراغ صفت ترے نام کی زیب گلو کفنی
آغاز لفظ کن ہے تو انجام نفخ صوردنیا کی زیب و زینت و جاہ و جلال کیا
چمک شاید ابھی گیتی کے ذروں کی نہیں دیکھیستارے مسکراتے کیوں ہیں زیب آسماں ہو کر
محتاج زیب عاریتی کب ہے ذات بحتاللہ کا قدیم سے ہے نام بے نقط
لگائیں تاک کے اس مست نے جو تلواریںدہان زخم بدن سے بھی آئے بوئے شراب
فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھبڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے
طوق بدن اتار کے پھینکا زمیں سے دوردنیا کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا
شام کو صبح چمن یاد آئیکس کی خوشبوئے بدن یاد آئی
میں خانقاہ بدن سے اداس لوٹ آیایہاں بھی چاہنے والوں میں خاک بٹتی ہے
جز ہمارے کون آخر دیکھتا اس کام کوروح کے اندر کوئی کار بدن ہوتا ہوا
رات وہ شاخ بدن مجھ پہ جھکی جاتی تھیاور پھل منہ کو پہنچتا تھا لگا جو بھی تھا
ہے نگینہ ہر ایک عضو بدنتم کو کیا احتیاج زیور کی
خاک بدن تری سب پامال ہوگی اک دنریگ رواں بنے گا آخر کو یہ جزیرہ
آؤ آج ہم دونوں اپنا اپنا گھر چن لیںتم نواح دل لے لو خطۂ بدن میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books