aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ziishaa.n"
میں زندگی کے سبھی غم بھلائے بیٹھا ہوںتمہارے عشق سے کتنی مجھے سہولت ہے
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
گزر گئی ہے مگر روز یاد آتی ہےوہ ایک شام جسے بھولنے کی حسرت ہے
مدتوں خود سے ملاقات نہیں ہوتی ہےرات ہوتی ہے مگر رات نہیں ہوتی ہے
کھڑکی کے رستے سے لایا کرتا ہوںمیں باہر کی دنیا خالی کمرے میں
فضائیں رقص میں ہیں اور برس رہی ہے شرابکسی نے جام سوئے آسماں اچھالا ہے
مجھ سے ناراض بھی نہیں ہے وہاور اس کو منا رہا ہوں میں
کتنے ہیں لوگ خود کو جو کھو کر اداس ہیںاور کتنے اپنے آپ کو پا کر بھی خوش نہیں
اس نے اتنا کیا نظر اندازسب کی نظروں میں آ گئے ہیں ہم
ایسے تیار ہوا بیٹھا ہوںجیسے سچ مچ ہی کہیں جانا ہے
جو ہمیں پا کے بھی کھونے سے بہت پیچھے تھاہم اسے کھو کے بھی پانے سے بہت آگے ہیں
وہ داستان مکمل کرے تو اچھا ہےمجھے ملا ہے ذرا سا سرا کہانی کا
کوئی آ کے ہمیں ڈھونڈے گا تو کھو جائے گاہم نئے غم میں پرانے سے بہت آگے ہیں
ایک چہرہ ترا دیکھنے کے لیےکتنے چہروں سے ہم کو گزرنا پڑا
سو بار ٹوٹنے پہ بھی ہارا نہیں ہوں میںمٹی کا اک چراغ ہوں تارا نہیں ہوں میں
بس ایک رنگ ہے دل میں کسی کے ہونے سےاب اپنے آپ کو اس سے بھی سادہ کیا کرنا
پہلے رخصت ہوئی چمن سے بہاراور اب غیرت چمن بھی گئی
اب تو یہ شاید کسی بھی کام آ سکتا نہیںآپ ہی لے جائیے میرے دل نادان کو
اپنے ہونے کا ہے احساس ترے ہونے سےغیر ممکن ہے مرا تجھ سے جدا ہو جانا
مرا سایہ بھی مجھ سے دور ہے اور تیری یادیں بھیمیں اب اس سے زیادہ اور تنہا ہو نہیں سکتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books