aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",QOrb"
یہ قرب کیا ہے کہ یک جاں ہوئے نہ دور رہےہزار ایک ہی قالب میں ڈھل کے دیکھتے ہیں
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گامیں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
تجھ کو خبر نہیں کہ ترا کرب دیکھ کراکثر ترا مذاق اڑاتا رہا ہوں میں
یہ قرب کیا ہے کہ تو سامنے ہے اور ہمیںشمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی
کبھی کبھی جو ترے قرب میں گزارے تھےاب ان دنوں کا تصور بھی میرے پاس نہیں
قلب و نگاہ کی یہ عید اف یہ مآل قرب و دیدچرخ کی گردشیں تجھے مجھ سے چھپا کے رہ گئیں
رہا میں شاہد تنہا نشین مسند غماور اپنے کرب انا سے غرض رکھی میں نے
وہی قرب و دور کی منزلیںوہی شام خواب و خیال کی
اک کرب میں ذات و زندگی ہیںممکن کو محال چاہیے تھا
قرب جمال اور ہم عیش وصال اور ہمہاں یہ ہوا کہ ساکن شہر جمال ہو گئے
کرب تنہائی ہے وہ شے کہ خداآدمی کو پکار اٹھتا ہے
اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیںمقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
نصیب پھر کوئی تقریب قرب ہو کہ نہ ہوجو دل میں ہوں وہی باتیں کہا کرو اس سے
دیکھ اب قرب کا موسم بھی نہ سرسبز لگےہجر ہی ہجر مراسم میں سمویا کیسا
اولیں قرب کی سرشاری میںکتنے ارماں تھے جو اب یاد نہیں
قرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شدت سے نہ ملیہ نہ ہو تجھ کو مرے روگ پرانے لگ جائیں
کس قدر کرب سے چٹکی ہے کلیشاخ سے گل کوئی ٹوٹا ہوگا
وہی ہوا کہ تکلف کا حسن بیچ میں تھابدن تھے قرب تہی لمس سے بکھرتے ہوئے
سر شام سے تا سحر قرب جاناںنہ جانے وہ تھیں کس زمانے کی راتیں
قرب کا اس کے اٹھا کر فائدہہجر کا ساماں اکٹھا کر لیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books