aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",wPuL"
فرض سپردگی میں تقاضے نہیں ہوئےتیرے کہاں سے ہوں کہ ہم اپنے نہیں ہوئے
جلد آئیں جنہیں سینے سے لگانا ہے مجھےپھر بدن اور کہیں کام میں لانا ہے مجھے
ہر ملاقات پہ سینے سے لگانے والےکتنے پیارے ہیں مجھے چھوڑ کے جانے والے
دلوں پہ درد کا امکان بھی زیادہ نہیںوہ صبر ہے ابھی نقصان بھی زیادہ نہیں
عمر گزری اس کا چہرہ دیکھتےاور جی لیتے تو دنیا دیکھتے
وقت کی طاق پہ دونوں کی سجائی ہوئی راتکس پہ خرچی ہے بتا میری کمائی ہوئی رات
جنوں کے باب میں اب کے یہ رائیگانی ہومیں ہوؤں اور مرا ہونا اک کہانی ہو
اس خرابی کی کوئی حد ہے کہ میرے گھر سےسنگ اٹھائے در و دیوار نکل آتے ہیں
پگھلتے جسموں کی روشنی سے ڈرا ہوا ہوںمیں چھو رہا ہوں جسے اسی سے ڈرا ہوا ہوں
اس دھمک سے تو اگر پاؤں رکھے گا مجھ میںپھر کوئی چشمہ نیا پھوٹ بہے گا مجھ میں
جسم بھی آنکھ کے پانی سے ہرا رہتا تھاسر بھی کیا سر تھا کہ زانو پہ پڑا رہتا تھا
دل کا دامن رگ باریک سے باندھا ہوا ہےغور کر لیجے اگر ٹھیک سے باندھا ہوا ہے
پرند چھت پہ بلاتے ہیں بین کرتے ہیںمری بیاض دکھاتے ہیں بین کرتے ہیں
شہر نازک سے وہ باریک سڑک جاتی ہےمیں بس اک پاؤں ٹکاتا ہوں تڑک جاتی ہے
بھرم دنیا کا پہلے سے زیادہ کھل رہا ہےیہ آنکھیں کھل رہی ہیں یا تماشہ کھل رہا ہے
دیوار و در کے ساتھ کوئی انتظام ہےرکتا مگر چلوں کہ مرے گھر پہ شام ہے
ہم تو لوٹ آئیں مگر دشت سبب پوچھتا ہےجاں دہی چھوڑ کے گھر بار سے لگ جانے کا
سر بہ زانو ہیں کہ یوں ہی رات بھر رہتے ہیں ہمپھیل جاتی ہے زمیں اور مختصر رہتے ہیں ہم
سخن کا مسئلہ لفظ کتاب تک نہیں ہےیہ کلیات مرا انتخاب تک نہیں ہے
کسی نظر میں کسی بام پر ستارا نہیںیہ کیسی شب ہے کوئی معتبر ستارا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books