aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آب_سراب"
یہ آب سراب کچھ نہیں ہےجز عرصۂ خواب کچھ نہیں ہے
کیا لیے پھرتا ہوں میں آب سراب آنکھوں میںڈوبتا ہی نہیں کوئی کہ ابھرتا ہی نہیں
مشقتی ہیں ترے کاخ و کوئے ہجر کے ہماے کار خانہ افلاک و خاک و آب و سراب
کہیں پہ آب کہیں پر سراب موسم کابدن پہ فرش بچھا ہے خراب موسم کا
کیا اس میں ہے موج آب جیسابے لمس ہے وہ سراب جیسا
سفاک سراب سے زیادہہے عشق عذاب سے زیادہ
دشت و صحرا میں آب آنا ہےیعنی کوئی سراب آنا ہے
نہ جانے آج ہم پہ پیاس کا یہ کیسا قہر ہےکہ جس طرف بھی دیکھیے سراب ہی سراب ہے
ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے
ہم کیا کہ حد نظر تک سراب کی صورتنہ خاک خاک نہ اب آب آب کی صورت
یا رب سراب اہل ہوس سے نجات دےمجھ کو شراب دے انہیں آب حیات دے
ہر ایک چیز یہاں کی سراب ہونے لگیچمن کی آب و ہوا اب خراب ہونے لگی
پیاس میری ہے آب اس کا ہےریت اس کی سراب اس کا ہے
خشک صحرا میں آب پڑھتی ہےریت میں وہ سراب پڑھتی ہے
رشتۂ آب و سراب اک خواب ہےتو بھی سایہ میں بھی سایہ سوچ لے
ہوا نے دوش سے جھٹکا تو آب پر ٹھہرامیں کچھ بھنور میں گرا کچھ حباب پر ٹھہرا
شرر کو آب سحر کو سحاب کہہ دیتےوہ چاہتے تو غزل کو گلاب کہہ دیتے
جب اک سراب میں پیاسوں کو پیاس اتارتی ہےمرے یقیں کو قرین قیاس اتارتی ہے
رکھتا نہیں ہے دشت سروکار آب سےبہلائے جاتے ہیں یہاں پیاسے سراب سے
رواں ہے وقت روانی میں آب جیسا ہےٹھہر نہ پایا کہیں بھی حباب جیسا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books