aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اتوار"
اپنی یادوں سے کہو اک دن کی چھٹی دے مجھےعشق کے حصے میں بھی اتوار ہونا چاہئے
دنیا میں سدا چلتی ہے چاہت کی حکومتآ جاؤ منا لیں گے ہم اتوار کسی دن
رہ کر زمیں پہ چاند کے دیدار کے لئےدفتر میں دن گزرتے ہیں اتوار کے لئے
مشکل سے آتا ہے اور اڑ جاتا ہےاس ہفتے اتوار چھپا کر رکھنا تم
نظر ان سے یہ سنڈے کو باغیچے میں ملی ایسیکہ اب ہفتے کے ہر دن کو مجھے اتوار کرنا ہے
آج ملنا ہے کہا پیر کو اس نے کاشفؔمیں نے رپلائی کیا جان یہ اتوار نہیں
درجنوں قصے کہانی خود ہی چل کر آ گئےاس سے جب بھی میں ملا اتوار چھوٹا پڑ گیا
یہ سچ ہے وہ ہر ہفتے ہی آتا ہےسب کی قسمت میں اتوار نہیں ہوتا
حاکم وقت یوں مغرور نہ بن ہوش میں آپیر آتا ہے تو اتوار بدل جاتا ہے
کہ آٹھوں پہر مجھ کو فرصت نہیںکہیں کھو گیا میرا اتوار اب
خود کو دفتر میں یہ سمجھاتے ہیںروز اتوار نہیں ہو سکتا
چھ دنوں کے تھکے ہوئے نوکرپاکے اتوار رقص کرتے ہیں
دفتر میں بے کار کی باتیں کرتے رہیےہفتے بھر اتوار کی باتیں کرتے رہیے
چھٹی لے لی ہے تمہارے واسطےکون دیکھے راستہ اتوار کا
قرار یہ تھا کہ اتوار کے دن آؤں گاکہا تھا میں نے گئے میرے اضطراب کے دن
عشق کرنا ہے تو چھٹی نہیں کرنی کوئیعشق میں ایک بھی اتوار نہیں ہے بھائی
زندگی پیر سے ہفتے کو اگر کھینچ بھی گئیموت آرام سے اتوار کو کھا جائے گی
وہ جس کی دھن میں ہم اتوار کو بھی گھر نہ رہےملا تو اپنی طرف شامؔ دیکھتا بھی نہ تھا
اگرچہ سال کے باون دنوں اس سے بچھڑنا ہےتو پھر ہر اک مہینے کے ہر اک اتوار پر لعنت
چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگشاعری ہے چائے بھی ہے اور کچھ دل دار لوگ
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books