aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "توانا"
میں جو کہتا ہوں اٹھائے ہیں بہت رنج فراقوہ یہ کہتے ہیں بڑا دل ہے توانا تیرا
توجہ نے تیری ہمارے مسیحاتوانا کئے ناتواں کیسے کیسے
دھوپ ظالم ہی سہی جسم توانا ہے ابھییاد آئے گا کبھی سایۂ اشجار مجھے
آج مجھ کو بھی مرے احباب دھوکہ دے گئےمیں توانا شخص تھا اعصاب دھوکہ دے گئے
اپے چہ کہتا اپے چہ سنتا اپے ہے دانا اپے ہے بینااپے چہ قایم رہے ہمیشہ اپے چہ قادر اپے توانا
یہ توانا جسم تھک کر ایک دن گر جائے گاکھال کے اندر پھڑکتی پسلیاں رہ جائیں گی
اک شہر خواب تھا کہ جہاں قلعہ بند تھےاعدا کی یورشوں سے توانا ہوا حصار
اب بھی ان گلیوں سے خوشبو تری آتی ہوگیاب بھی اس گھر میں ترا لمس توانا ہوگا
توانا کو بہانہ چاہئے شاید تشدد کوپھر اک مجبور پر شوریدگی کا اتہام آیا
اے خیالؔ اپنے ارادوں کو توانا رکھومفلسی آتی نہیں ہے کسی فن کار کے پاس
اہل ظاہر کو فن جلوہ گری نے مارااہل باطن کو توانا نظری نے مارا
خواب توانا ہے تو کیا ہےجسم سے دھوکا کھا سکتے ہو
توانا کو بہانہ چاہیے شاید تشدد کاپھر اک مجبور پر شوریدگی کا اتہام آیا
توانا آرزو ہم بھی تواناوہ دبلی کانپتی پرچھائیاں کیوں
آج تجھ کو غیر کے ہم راہ خوش دیکھا تو پھرغم جو تھا تجھ سے بچھڑنے کا توانا ہو گیا
فربہ تھا توانا تھا تیرا جانا مانا تھاجس پہ تو ہوا شیدا لونڈا ہے قصائی کا
وہ اک شکست بڑی دور تک نبھائی تھیملال جس کا توانا دکھائی دیتا تھا
سبھی دانا توانا دست بستہ تھے کھڑے صف میںسبھی کی چشم پر خواہش وہیں منبر پہ رکھی تھی
کوہ غم تیرے مریض ہجر نے سر پر دھراناتواں تیرا یہاں تک تو توانا ہو گیا
تھکن نے آ لیا تھا جسم تب سوچیں توانا تھیںجہاں میں رک گیا تھا یہ خلا چلتا رہا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books