aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خود_شناسی"
خود شناسی ہی خود پرستی ہےاک معمہ بشر کی ہستی ہے
خود شناسی ہو تو ہر معجزہ امکان میں ہےایک چھوٹی سی خدائی ہر اک انسان میں ہے
کتنا آساں ہے معتبر ہوناکتنی دشوار خود شناسی ہے
خود نمائی فریب ہے صادقؔخود شناسی کی جستجو کر لیں
قہقہوں میں بڑی اداسی ہےکیا یہی چیز خود شناسی ہے
خود شناسی کی انتہا کو ہمعشق کی ابتدا سمجھتے ہیں
خود شناسی تھی جستجو تیریتجھ کو ڈھونڈا تو آپ کو پایا
خود فریبی رہے تو اچھا ہےخود شناسی تباہ کر دے گی
مرا صحرا ہے میری خود شناسیمیں اپنی خامشی میں گونجتا ہوں
یہی خود شناسی خدائی ہوئیخودی مٹ گئی جب خدا ہو گیا
عشق ہم اس لئے بھی کرتے رہےیہ لگاتار خود شناسی ہے
ہو جو بھی خود شناسی کا ذریعہمگر عبادؔ آئینہ نہیں ہے
خنجر شمر تو وسیلہ ہےخود شناسی مٹا رہی ہے مجھے
خود شناسی مٹائے دیتا ہےعیش اتنا بھی بے حساب نہ دے
تند جھونکے کی رگوں میں گھول کر اپنا دھواںاک دیا اندھی ہوا کو خود شناسی دے گیا
گھل سی گئی روح میں اداسیراس آئی نہ ہم کو خود شناسی
جس کی معراج خود شناسی ہوہم اسے وصل ذات کہتے ہیں
تجھے جانا تو یہ جانا ہے ہم نےتعلق بھی ہے کوئی خود شناسی
روح خود شناسی ہے آدمی کی خودداریخود شناسیٔ انساں اصل حق شناسی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books